اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یمن کے مقامی حکام کا کہنا ہے کہ جنوبی علاقے میں القاعدہ کے ٹھکانوں پر یمنی فوج کے جنگی طیاروں کے حملے میں متعدد دہشت گرد مارے گئے ہيں - اسلام الیوم ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق یمن کے جنگی طیاروں نے یہ حملہ جمعرات اور جمعے کی درمیانی رات جنوبی یمن کے صوبے شبوہ میں جبل ریدان کے علاقے پر کیا ہے۔ واضح رہے کہ اس علاقے پرالقاعدہ کا کنٹرول ہے ۔یمن کے مقامی حکام کا کہنا ہے کہ القاعدہ کے افراد نے جبل ریدان کے علاقے میں فوج کی انیسویں ڈویژن کی چھاؤنی پر حملہ کرکے دس فوجیوں کو اغوا کرلیا – خبروں میں بتایا گيا ہے کہ اس وقت شبوہ قبائل کے عمائدین ان فوجیوں کی رہائی کے لئے القاعدہ کے ساتھ مذاکرات کررہے ہیں -
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲